اسلام آباد( کورٹ رپورٹر) انسداد دہشتگردی عدالت نے ڈی چوک احتجاج کے 13 مقدمات میں بشریٰ بی بی کی ضمانتیں منظور کرلیاسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت میں عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ڈی چوک احتجاج کے 13 مقدمات میں عبوری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی جس دوران بشریٰ بی بی اور ان کے وکلا عدالت میں پیش ہوئ دوران سماعت وکلا کی جانب سے بشریٰ بی بی کے سادہ کاغذ پر دستخط اور انگوٹھا لگوانے پر جج نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہر جگہ کہتے ہیں وی آئی پی پروٹوکول ملے ایسا نہیں ہو سکتا میں نےآپ کو انتظار نہیں کرایا میں فیصلہ لکھوا رہا تھا وہ چھوڑ کر آپ کی ضمانتوں پر سماعت کررہا ہوں جب عدالتی حکم نامہ نکلےگا اس پر ملزمہ کے دستخط اور انگوٹھا لگے گاعدالت میں بتایا گیا کہ بشریٰ بی بی کے خلاف ڈی چوک احتجاج پر اسلام آباد کے مختلف تھانوں میں 13 مقدمات درج ہیں تھانہ سیکرٹریٹ میں 3 تھانہ مارگلہ میں 2 اور تھانہ کراچی کمپنی میں 2 مقدمات درج ہیںاس کے علاوہ بشریٰ بی بی کے خلاف تھانہ رمنا میں 2 تھانہ ترنول کوہسار آبپارہ اور کھنہ میں ایک ایک مقدمہ درج ہےبعد ازاں عدالت نے 5،5 ہزار روپے مچلکوں پر بشریٰ بی بی کی7 فروری تک عبوری ضمانتیں منظور کرلیںعدالت نے آئندہ سماعت پر پولیس کو ریکارڈ سمیت پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی