گوجرانوالا(نمائندہ خصوصی) میںگوجرانوالا میں چوری کی انوکھی واردات ہوئی ہے جہاں چور ریسٹورینٹ سے ڈیڑھ من چکن پکوڑا اور 25 کلو مچھلی لےگئےچوری کی یہ واردات گوجرانوالا کے علاقے کوٹ اسحاق میں پیش آئی ہےایف آئی آر کے مطابق چکن پکوڑا اور مچھلی مصالحہ لگا کر فریزر میں رکھی گئی تھی نامعلوم افراد تالے توڑ کر فریزر سے نکال کر تمام سامان لے گئے ایف آئی آر کے مطابق چور 10 کلو رائتہ اور 4 کلو سلاد بھی ساتھ لےکر فرار ہوگئے پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے