کویٹہ ( نمائندہ خصوصی) سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع کچی میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیا۔آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو گھیرے میں لے لیا اور مؤثر کارروائی کی۔ شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 27 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔آپریشن کے دوران متعدد دہشت گردی کے ٹھکانے ، اسلحہ ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد کو بھی تباہ کر دیا گیا۔