کراچی ( اسٹاف رپورٹر)پاکستان راہ حق پارٹی کا قریشی برادری کے صدارتی انتخاب میں راہ حق کے حمایت یافتہ امیدوار خورشید احمد قریشی کی بھاری اکثریت سے کامیابی کے بعد حلف برداری کی تقریب سے خطاب۔قریشی برادری کے صدارتی انتخاب میں راہ حق پارٹی کے حمایت یافتہ امیدوار خورشید طاہر قریشی کی بھاری اکثریت سے کامیابی پر پاکستان راہ حق پارٹی کے مرکزی ترجمان وسیکرٹری اطلاعات و نشریات اشرف میمن نے حلف برداری کی تقریب میں شرکت کی۔تقریب میں قریشی برادری کے نامور شخصیات موجود تھیں۔ان میں نمایاں طور پر اکرام الحق ایڈووکیٹ، ورلڈ بنک کے ادارے این آر ایس پی کے نمائندے حسن صاحب ،اور سی بی او کے صدر شمشاد صاحب، پاکستان راہ حق پارٹی کے PS 102 کے ٹکٹ ہولڈر قاری محمود صاحب، پاکستان راہ حق یو سی 1 کے آرگنائزر بشیر احمد قریشی،القریش ویلفیئر ایسوسی ایشن کے سابقہ صدر ذولفقار احمد قریشی اور دیگر شخصیات موجود دوران تقریب اشرف میمن نے اپنے خطاب میں نو منتخب صدر اور ان کے تمام سپورٹرز کو مبارکباد پیش کی اس کے ساتھ انہوں نے راہ حق پارٹی اور میمن برادری کی طرف سے فلاحی کاموں میں ہر ممکن کوشش اور قریشی برادری کو دیگر برادریوں کے برابر لانے کے لئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی ۔۔