راولپنڈی (نمائندہ خصوصی)10 جنوری2025 کو سیکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے مڈی میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر ایک انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔آپریشن کے دوران، اپنی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا،
جس کے نتیجے میں پانچ خوارج بشمول خوارج کے سرغنہ شفیع اللہ شفی واصلِ جہنم ہوئے۔ہلاک شدہ خوارج سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا، جو سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گرد سرگرمیوں اور بے گناہ شہریوں کے ٹارگٹ کلنگ میں ملوث رہے ہیں۔علاقے میں موجود دیگر خوارج کو ختم کرنے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے، کیونکہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑنے کے لیے پُرعزم ہیں۔