راولپنڈی (نمائندہ خصوصی ۔مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین عمران خان کی اڈیالہ جیل میں سیکیورٹی پر خطیر رقم خرچ ہونے کا انکشاف ہوا ہے تفصیلات کے مطابقسابق وزیراعظم عمران خان کے اڈیالہ جیل میں 21 ماہ قید کے دوران 55 کروڑروپے کے اخراجات ہوئے بانی پی ٹی آئی کے کم وبیش 630 یوم جیل میں قید کے دوران پراسیکیوشن کی مد میں 38 کروڑ سیکیورٹی کی مد میں 8 کروڑ جبکہ کھانے سمیت دیگر انتظامات کی مد میں ڈیڑھ کروڑ روپے سے زائد رقم خرچ کی جاچکی ہےبانی پی ٹی آئی کی بیرک کی سیکیورٹی پر 24 گھنٹوں کے لیے 26 اہلکار ڈیوٹی فرائض انجام دے رہے ہیں، تنخواہ کی مد میں ماہانہ 24 لاکھ روپے جبکہ 21 ماہ میں 6 کروڑروپے زائد کی ادائیگی کی جاچکی ہیں اس کے علاوہ عمران خان کی بیرک کے اردگرد سیکیورٹی کے انتظامات پر 2 کروڑ روپے خرچ کیے جاچکے ہیںسرکاری حکام کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان پر نیب ایف آئی اے سمیت فوجداری مقدمات بھی زیرسماعت ہیں جن پر نیب پراسیکیوٹرز پر 30 کروڑ روپے اور ایف آئی اے نے 5 کروڑروپے خرچ کیے ہیں جبکہ فوجداری مقدمات میں سیکیورٹی آفیشلز 10 کروڑ روپے خرچ کرچکے ہیںسرکاری حکام کا مزید کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے کھانے پینے پر یومیہ خرچہ 20 ہزار روپے ہوتے ہیں جو کم و پیش 21 ماہ کے 630 روز میں ایک کروڑ 26 لاکھ روپے بنتا ہے عمران خان کے لیے جیل میں 2 بیرکس مخصوص ہیں، جہاں سی سی ٹی وی کیمروں سے مانٹرینگ کی جاتی ہے جبکہ جیل میں ان کے معائنے کے لیے بھی 6 سے زائد ڈاکٹر مختص ہیں