کراچی (نمائندہ خصوصی)تحریک استقلال کے مرکزی صدر رحمت خان وردگ نے کہا ہے کہکراچی کی آبادی تقریباً 4کروڑ ہے اور دن کے اوقات میں ہیوی ٹریفک سے شہریوں کو کچلنے کے واقعات تشویشناک حد تک بڑھ چکے ہیں آپنے ویڈیو پیغام میں تحریک استقلال کے مرکزی صدر رحمت خان وردگ نے مزید کہا کہ میں سندھ حکومت اور شرجیل میمن سے درخواست کرتا ہوں کہ کراچی شہر میں ہیوی ٹریفک کا داخلہ صبح 6بجے سے رات 10بجے تک بند کیا جائے۔ رحمت خان وردگ نے مزید کہا کہ میں خود ٹرانسپورٹر ہوں لیکن شہریوں کی جانیں بچانا اولین ترجیح ہے گاڑی دن میں چند گھنٹے رک جانے سے کچھ نہیں ہوتا۔رحمت خان وردگ نے کہا کہپتہ نہیں کچھ وزراء تعمیرات کے نام پر دن کے اوقات میں ہیوی ٹریفک کو کیوں کراچی شہر میں چلنے کی اجازت دے رہے ہیں تحریک استقلال کے صدر کا کہا کہ 1975ء میں جب کراچی کی آبادی کی بہت کم تھی لیکن شہید ذوالفقار علی بھٹو نے ہیوی ٹریفک کے دن میں شہر میں داخلے پر پابندی لگائی تھی اور عملدرآمد بھی ہوتا تھا۔ذوالفقار علی بھٹو نے پورٹ قاسم کی بنیاد بھی اسی لئے رکھی تھی کہ ہیوی ٹریفک شہر میں آئے بغیر اندرون ملک سفر کرے۔رحمت خان وردگ نے مزید کہا کہ کراچی پورٹ پر صرف کراچی شہر کا سامان آنا چاہئے باقی سامان پورٹ قاسم پر آنا چاہئے۔میں سندھ حکومت سے اپیل کرتا ہوں کہ ہیوی ٹریفک کے شہر میں داخلے پر صبح 6سے رات 10بجے تک پابندی ہو۔صدر تحریک استقلال نے مزید کہا کہ
ذوالفقار علی بھٹو کیس کا 50سال بعد آنیوالا فیصلہ بھی نامکمل ہے۔ عدالتی قتل کے ذمہ داروں کی لاشیں نکال کر آگ لگانے کا حکم دیا جانا چاہئے تھا.ذوالفقار علی بھٹو نے کئی تاریخی کام کئے تھے۔ اب سندھ حکومت کو ان کی تائید کرتے ہوئے شہریوں کی جانیں بچانے کے لئے ہیوی ٹریفک پر دن کے اوقات میں شہر میں داخلے پر پابندی لگانی چاہئے.تعمیرات کے نام پر ہیوی ٹریفک کو شہریوں کو کچلنے کی اجازت درست نہیں