کراچی ( نمائندہ خصوصی)ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو” کا FPCCI کے ہیڈ آفس کا خصوصی دورہ کیا ۔ایف پی سی سی آئی کے صدر عاطف اکرام شیخ، وائس پریذیڈنٹ ثاقب فیاض،کنوینئر لاء اینڈ آرڈر اکرام راجپوت، خالد تواب، زبیر طفیل ودیگر ممبران نے ایڈیشنل آئی جی کراچی اور ان کی ٹیم کو خوش آمدید کہا۔پولیس چیف نے تاجر برادری سے انکے مسائل ومشکلات کی بابت تفصیلات سے آگاہی حاصل کی۔پولیس جیف نے فیڈریشن کے تمام عہدےداران اور ممبران کو خراج تحسین پیش کیا اور ملکی معیشت واقتصادی ترقی میں تاجربرداری اورامن وامان کے حالات کی اہمیت پر بات کرتے ہوئےکہا کہ پولیس جرائم کی بیخ کنی کے لئے ہر ممکن اقدامات عمل میں لا رہی ہے ۔ جدید الات اور تلاش ایپ کی مدد سے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں عمل میں لائی جا رہی ہیں۔ تفتیش کو جدید خطوط پر اسطوار کیا گیا اور انویسٹیگیشن افسران کو اضافی مراعات بھی دی جا رہی ہیں۔تعلیم یافتہ افسران و جوانوں کو پولیس میں بھرتی کیا گیا ہے جس سے پولیس میں مزید بہتری نظر ائی گی۔پچھلے سال کی نسبت جرائم میں کافی حد تک کمی ائی ہے۔ اسٹریٹ کرائم میں پچھلے سال کی نسبت 24 فیصد کمی ائی۔16 سے زیادہ تھانوں میں سی سی ٹی وی سے منسلک کمانڈ اینڈ کنٹرول رومز قائم کئے گئے ہیں جس سے ملزمان کی شناخت اور گرفتاری میں کافی حد تک مدد ملی ہے۔ سیف سٹی پروجیکٹ بھی تیزی سے مکمل ہو رہا ہے ۔ٹریفک کنٹرول اور ایکسیڈنٹ کے حوالے سے بھی واضح حکمت عمل بنائی گئی ہے اور نفری میں اضافہ کیا جائے گا۔پولیس نے اس شہر کے امن کے لئے خاطرخواہ قربانیاں دی ہیں اور اپنی جانوں کا نذرانہ بھی پیش کیا ہے ۔پولیس اور فیڈریشن کے درمیان باہمی تعلقات کے فروغ کے لئے فوکل پرسن کو نامزد کیا گیاتاکہ کاروباری برادری کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں۔کراچی پولیس چیف کو FPCCI کی طرف سے اعزازی شیلڈ پیش کی گئی اور دونوں جانب سے نیک خواہشات اور مل کر کام کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی جس پر کراچی پولیس چیف نے شکریہ ادا کیا۔