اسلام آباد( کرائم رپورٹر)اسلام آباد راولپنڈی اور کشمیر میں جعلی شادی کرنے والی خوبرو حسیناؤں کو پولیس نے گرفتار کر لیا تفصیلات کے مطابق اسلام اباد ٫راولپنڈی اور گرد و نواح میں مالدار شہریوں سے جعلی شادیاں کرنے والی خوبرو حسیناؤں کو سی آئی اے میں تعینات ڈی ایس پی سیلمان شاہ اے ایس آئی محسن اور کانسٹیبل بلال بمہ ٹیم نے گرفتار کر لیا جعلی شادیاں کرنی والی حسینائیں جعلی شادی کے بعد ایک یا دو دن اپنے شوہر کے گھر گزار کر دوسرے دن مواقع ملتے ہی گھر کا تمام قیمتی سامان نقدی ٫جیولری سمیٹ کر رفو چکر ہو جاتی تھیں مالدار شہریوں سے 50 سے زائد جعلی شادیاں کرنے کرنے والے گروہ میں ایک دلہندلہن کی بہن دلہن کی ماں دلہن کی خالہ دلہن کا بھائی اور دلہن کا والد بن کر مالدار شہریوں سے رشتہ طے کرانے والے گروہ کو سی ائی اے پولیس نے پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا استعمال کرتے ہوئے گرفتار کر کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل روانہ کر دیا