لاہور( نمائندہ خصوصی) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے نوازشریف انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی سرگودھا کا او پی ڈی 30جون تک کھولنے کا ٹارگٹ دے دیا -وزیراعلی مریم نوازشریف نے نوازشریف انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی سرگودھا کے مکمل پراجیکٹ کی 31دسمبرڈیڈ لائن مقرر کر دی – وزیراعلی مریم نواز نے نوازشریف انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی سرگودھا کی زیرتکمیل عمارت کا دورہ کیا، تعمیرات کا جائزہ لیا اور زیر تعمیر ہسپتال کے مختلف حصے دیکھے -وزیراعلی مریم نوازشریف کو نوازشریف انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی سرگودھا کے بارے میں تفصیلی بریفنگ میں بتایا گیا کہ نوازشریف انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی سرگودھاتقریبا 200بیڈز پر مشتمل ہوگا – نوازشریف انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی سرگودھا پراجیکٹ پر 8ارب 84کروڑ 60لاکھ روپے لاگت آئے گی -وزیراعلی مریم نوازشریف نے نوازشریف انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی سرگودھا پراجیکٹ کو ہر صورت مقررہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت کی- وزیراعلی مریم نوازشریف ہسپتال سے نکلیں تو سامنے نوجوانوں کو دیکھ کر ان کی طرف گاڑی لے جانے کی ہدایت کی -شہریوں نے وزیراعلی مریم نوازشریف کی گاڑی پر گل پاشی کی،پرجوش نعرے لگائے-وزیراعلی مریم نوازشریف ہاتھ ہلا کر شہریوں کے نعروں کاجواب دیتی رہیں –