کراچی(وقا ئع نگار خصوصی)محکمہ بلدیات سندھ نے ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے کو بھی جھٹکا دیدیا،ممبر ایڈ منسٹریشن کے عہدے پر شکیل صدیقی کو تعینات کردیا گیا،ڈی جی کے ڈی اے نے گذشتہ دنوں شکیل صدیقی کو مذکورہ عہدے سے ہٹادیا تھا۔تفصیلات کے مطابق محکمہ بلدیات سندھ نے ادارہ ترقیات کراچی میں گریڈ19 کے افسر محمد شکیل صدیقی کو ممبر ایڈ منسٹریشن کی پوسٹ پر تعیناتی کا حکم نامہ جاری کردیا ہے ،شکیل صدیقی اس سے قبل نہ صرف ممبر ایڈمنسٹریشن بلکہ پی ڈی لائنز ایریا پروجیکٹ اور ڈائریکٹر اسٹیٹ اینڈ انفورسمنٹ کے عہدے پر تعینات تھے ،ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے نے محمد شکیل صدیقی کو تینوں عہدوں سے فارغ کردیا تھا تاہم چند روز بعد ہی محکمہ بلدیات سندھ نے شکیل صدیقی کو ادارے کے اہم ترین عہدے ممبر ایڈ منسٹریشن پر تعیناتی کے احکامات جاری کرکے ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے کو جھٹکا دیدیا ہے