اسلام آباد۔7(نمائندہ خصوصی):نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سےپاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے منگل کو یہاں الوداعی ملاقات کی۔دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیر اعظم نے سفیر ڈونلڈ بلوم
کو پاکستان میں اپنی مدت کامیابی سے مکمل کرنے اور پاک امریکہ تعلقات کو مضبوط بنانے میں ان کے کردار کو سراہتے ہوئےانہیں مبارکباد دی۔ انہوں نے حکومت پاکستان کے نئی امریکی انتظامیہ کے ساتھ مثبت روابط جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔