اسلام آباد۔(نمائندہ خصوصی):نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے منگل کو یہاں وزارت خارجہ کا دورہ کرنے والے 52 ویں کامن ٹریننگ پروگرام کے شرکاء سے خطاب کیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سیکرٹری
وزارت خارجہ آمنہ بلوچ بھی اس موقع پر موجود تھیں۔ ایڈیشنل سیکرٹری خارجہ (افریقہ) سفیر حامد اصغر خان نے شرکاء کو پاکستان کی خارجہ پالیسی کے حوالے سے آگاہ کیا۔