لاہور( نمائندہ خصوصی) سابقہ بیوی اور بچوں کو زندہ جلانے کی کوشش کرنے والے ملزم گرفتار کر لیا گیا۔تفیصلات کے مطابق لاہور کے علاقے غازی آباد سے خاتون نے 15 ایمرجنسی ہیلپ لائن پر کال کی۔ خاتون نے بتایا کہ اس کا سابقہ شوہر اسے مسلسل ہراساں کر رہا ہے۔ملزم نے مجھے اور بچوں کو پٹرول چھڑک کر آگ لگانے کی کوشش بھی کی۔ خاتون نے بروقت ہمسائیوں کے گھر پناہ لے کر اپنی اور بچوں کی جان بچائی۔ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن نے فوری طور پر پولیس کو موقع پر روانہ کیا۔ترجمان سیف سٹی کا کہنا تھا کہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر خاتون اور بچوں کو تحفظ فراہم کیا۔ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے اسے گرفتار کر لیا گیا مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔ظلم و زیادتی کی شکار خواتین 15 پرکال کرکے 2 دبا کر ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن سے رابطہ کرسکتی ہیں –