گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)پنجاب کے ضلع گوجرانوالہ میں 2 بیٹیوں نے باپ کو رسیوں سے باندہ کرآگ لگادی پولیس کے مطابق آگ سے جھلس کر متاثرہ شخص اسپتال میں دم توڑ گیا جب کہ واقعے کا مقدمہ درج کرکے مقتول کی دونوں بیٹیوں کو گرفتار کرلیا گیا ہےپولیس کا بتانا ہے کہ مقتول علی اکبر نے 3 شادیاں کر رکھی تھیں جس سے اس کے 10 بچے ہیں مقتول کی پہلی بیوی وفات پاچکی ہے جب کہ مقتول 2 بیویوں اور بچوں کے ساتھ کرائے کے مکان میں رہتا تھاپولیس کے مطابق مقتول کی دونوں بیٹیوں کی عمریں 16 اور 12 سال ہیں مقدمے میں مقتول کی 2 بیٹیوں کے ساتھ دونوں بیویوں کو بھی نامزد کیا گیا ہےگرفتار دونوں بہنوں نے پولیس کو دیے گئے بیان میں بتایا کہ والد سورہا تھا جس دوران انہوں نے والد کو رسیوں سے باندھا اور موٹر سائیکل سے پیٹرول نکال کر آگ لگادی