رسالپور ( نمائندہ خصوصی)نوشہرہ رسالپور پاک فضایئہ کے تربیتی طیارہ حادثے کا شکار، پاک فضائیہ کا طیارہ تربیتی پرواز پر تھا کہ رن وے کی دیوار کے قریب کھیتوں میں گر کر تباہ ہوگیا ،پولیس حکام کے مطابق تربیتی طیارے میں آگ بھڑک اٹھی،تربیتی طیارے میںموجود پائلٹ شہید ہوگیا ، ریسکیو 1122 ، پاک فضایئہ اور آرمی کی ایمبولنس،فائربریگیڈموقع پر پہنچ گئی ،نوشہرہ تربیتی طیارہے کا ملبہ رن وئے کے قریب موجود ہے جس کو سیکورٹی اہلکاروں نے تحویل میں لے لیا ہے.