لاہور۔کراچی(کامرس رپورٹر)نیشنل بینک آف پاکستان نے ون لنک کے ذریعے جامع ماڈل پر فیس وصولی کا نظام نافذ کرنے کیلئے لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی(ایل سی ڈبلیو یو) کے ساتھ شراکت داری کی ہے جس سے طالب علموں کی سہولت کیلئے فیس کی ادائیگی کا ہموار اور محفوظ طریقہ کار متعارف کروایا جائے گا۔ شراکت داری کے تحت طالب علم پاکستان بھر میں این بی پی ڈیجیٹل ایپ یا کسی دوسرے بینک کے ذریعے اپنی فیس ادا کرسکتے ہیں۔نیشنل بینک آف پاکستان نے ماسٹر کلیکٹر کی حیثیت سے اپنی پوزیشن بنائی ہے جو ایک موثر اور شفاف رپورٹنگ سسٹم سے منسلک رہتے ہوے لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی (ایل سی ڈبلیو یو) کے لیے رئیل ٹائم میں درست مالیاتی معلومات فراہم کرتا ہے۔نیشنل بینک آف پاکستان کے سینئروائس پریذیڈنٹ ڈیجیٹل سولوشنز فرحان درانی کی موجودگی میں معاہدہ پر دستخط کئے گئے ۔دستخطی تقریب میں تنویر شیخ، ریجنل ہیڈ لاہور ایسٹ اور راشد انور علوی، برانچ منیجر جیل روڈ، این بی پی سمیت ریٹیل بینکنگ گروپ کے سینئر نمائندگان نے شرکت کی۔ایل سی ڈبلیو یو کی نمائندگی کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شگفتہ ناز نے اپنی ٹیم کے ہمراہ اس اہم سنگ میل میں شرکت کی۔شراکت داری سے ایل سی ڈبلیو یو اور اس کے طالب علموں کوفیس کی کسی بھی وقت ، کہیں سے بھی اور بغیر کسی اضافی چارجز کے ادائیگی کی سہولت سمیت متعدد فوائد حاصل ہوں گے۔ ایڈوانس رپورٹنگ سسٹم سےنہ صرف ادارہ جاتی شفافیت اور خصوصیت میں اضافہ ہوگا بلکہ پاکستان کے تعلیمی شعبہ کی ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کو بھی معاونت ملے گی۔این بی پی کے موجودہ صارفین موبائل ایپ ڈائون لوڈ کرکے خود مندرجہ ذیل طریقے سے رجسٹر کرسکتے ہیں۔
نمبر 1 : اپنے این بی پی ڈیجیٹل موبائل بینکنگ ایپ پر لاگ ان کریں
نمبر 2: ”Bill Payment” پر کلک کریں
نمبر 3: ” 1Bill” منتخب کریں
نمبر 4: اپنی ” 1Bill ID” درج کریں
نمبر 5: اپنی تفصیلات کا جائزہ لیں
نمبر 6: ”Pay” پر ٹیپ کریں اور فیس ادا کریں
نئے صارفین موبائل ایپ ڈائون لوڈ کرکے ”Open Account” کے مندرجہ ذیل طریقے کے ذریعے این بی پی کے ساتھ آسانی کے ساتھ ڈیجیٹل اکائونٹ کھول سکتے ہیں۔
نمبر 1: این بی پی ڈیجیٹل ایپ کی لاگ ان سکرین پر ”Open Account” آپشن پر کلک کریں۔
نمبر 2: اپنا موبائل نمبر، ای میل، اکائونٹ کامقصد اور ذاتی شناخت کیلئے دیگر بنیادی معلومات درج کریں۔
نمبر 3: شناختی کارڈ، دستخط اور آمدن کے ثبوت سکین اور اپ لوڈ کرنے کیلئے ہدایات پر عمل درآمد کریں۔
نمبر 4: ڈیجیٹل اکائونٹ اوپپنگ ریکورسٹ کی تکمیل پر ٹریکنگ آئی ڈی حاصل کریں۔