اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)وزیراعظم کی کوآرڈینیٹر برائے موسمیاتی تبدیلی اور موحولیاتی رابطہ رومینہ خورشید عالم نے کہا ہے کہ کرہ ارض کی حفاظت کرناہم سب کی ذمہ داری ہے، پاکستان نے کاپ29 میں بہترین کام کیا، پیرس اگریمنٹ کے آرٹیکل 6 کو مکمل ایکٹو کرنے پر اتفاق ہوگیا ہے۔ان خیالات کا ظہار انہوں نے پیر کو یہاں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ کاربن گائڈ لائن کی منظوری بینچ مارک ہے، اس سے ہم عالمی کاربن مارکیٹ کا حصہ بن سکتے ہیں۔ رومینہ خورشید عالم نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی سے مقابلہ کے لئے مزید وسائل درکار ہیں،گائڈ لائن سے ماحول دوست سرمایہ کاری آئے گی۔وزیراعظم کی کوآرڈینیٹر برائے موسمیاتی تبدیلی نے اس بات پر زور دیا کہ ترقی یافتہ ممالک اپنے ماحولیاتی وعدوں کو نبھائیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی کاربن پالیسی سے خطہ کے دیگر ممالک فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔رومینہ خورشید عالم نے کہا کہ کاربن پالیسی کا میکانزم ٹیسٹ فیز میں ہے، مل کر ہی موسمیاتی تبدیلی کا مقابلہ کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کاربن پالیسی پر صوبوں کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہیں۔وزیراعظم کی کوآرڈینیٹر برائے موسمیاتی تبدیلی نے کہا کہ کاپ29 میں پاکستان کے تمام صوبوں کے لوگ موجود تھے۔