کراچی( نمائندہ خصوصی)سدھنوتی سوشل ویلفیئر آرگنائزیشن کی نومنتخب کابینہ کی حلف برادری کی تقریب کا انعقاد آرگنائزیشن کی جانب سے کشمیر کالونی نزد ڈیفینس مال منعقد کیا گیا۔تقریب کے مہمان خصوصی پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر کے سینئر رہنما و سابق امیدوار اسمبلی ایل اے 23 سدھنوتی سردار_رئیس_انقلابی صاحب تھے معزز مہمان نے نومنتخب کابینہ سرپرست اعلی سردار_عاطف_قیوم صدر ،سردار صضیرـایڈووکیٹ، سنیئر نائب صدر جاوید_ایڈوکیٹ، جنرل سیکرٹری، #محمد_قاسم، چیف آرگنائزر سردار_فہدسفیر و دیگر ممبران سے انکے عہدوں کا حلف لیاتقریب میں دیگر معزز زعماء کرام میں صدر پاکستان پیپلز پارٹی سندھ زون سردار ذوالفقار علی، ممبر میڈیاسیل بلاول ھاٶس کراچی سردار نزاکت، سابق صدر سدھنوتی ویلفیئر سردار فیصل خان، سردار طارق وطن یار ، سردار نصیر ایڈووکیٹ، سردار ظفر حیات ،لیبر کونسلر یوسی سردار شوکت ،سابقہ صدر ویلفیئر سردار شیراز حنیف ، و دیگر مہمانان گرامی نے خصوصی شرکت کی صدر تقریب سردار رئیس انقلابی صاحب اور دیگر مہمانان گرامی نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور تمام نو منتخب کابینہ کو مبارکباد پیش کی
پروگرام کے اختتام پر سبکدوش ہونے والے صدر سردار فاروق محمود صاحب نے ممبران کا شکریہ ادا کیا اور ویلفیئر مرحومین کے لیئے امتیاز حنیف صاحب نے خصوصی دعا کی ۔