لاہور( نمائندہ خصوصی) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے تربت میں دھماکے کی مذمت کی ہے۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے بم دھماکہ میں جام شہادت نوش کرنے والوں کیلئے حرف عقیدت پیش کیا۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کااظہار کیا ہے۔وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعاکی ہے۔