لاہور( نمائندہ خصوصی) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ نے 5 جنوری 1949 کو کشمیریوں کے حق خودارادیت کو تسلیم کرائے۔کشمیری بہن بھائی کئی دہائیوں سے بھارتی مظالم، بربریت کا سامنا کر رہے ہیں۔ یوم حق خود ارادیت پر کشمیری شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ یوم حق خود ارادیت مظلوم کشمیریوں کی جدوجہدآزادی کو سلام پیش کرنے کا دن ہے۔پاکستان کشمیر کے حق خودارادیت کی مکمل حمایت جاری رکھے گا۔ حکومت پاکستان کشمیر کاز کو متعلقہ فورم پر اجاگر کررہی ہے – عالمی برادری کشمیری عوام کو جائز حق دلانے میں کردار ادا کرے۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہاکہ کشمیر کے بغیر پاکستان نامکمل ہے اور کشمیری عوام کی جدوجہد ہماری اپنی جدوجہد ہے۔ وہ دن دور نہیں جب کشمیر کی آزادی کا سورج آب وتاب سے طلوع ہوگا۔