ٹھٹھہ( نمائندہ خصوصی)پاکستان پیپلز پارٹی کی سابق صوبائی وزیر سینیٹر سسئی پلیجو نے قائدعوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کی یوم پیدائش کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ دنیا کے عظیم لیڈر کو خراجِ عقیدت اور سلام پیش کرتے ہیں ۔ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے پورے عالم میں وطن عزیز پاکستان کا نام روشن کیا ۔ شہید ذولفقارعلی بھٹو نہ صرف پاکستان کو متفقہ آئین دیا بلکہ امت مسلمہ کو یکجا کرنے کے لئے بہرپو کوشش کی اور پاکستانی عوام میں سیاسی جزبہ بیدار کردیا۔ ہم فخر کرتے ہیں کہ ہم شہید بھٹو کے سیاسی سپاہی ہیں۔ شہید ذوالفقار علی بھٹو کا فلسفہ ۔ ویڑن اور جدوجہد ہمارے لئے مشعل راہ ہے۔ پاکستان میں آج جوبہی عوامی سیاست ہے اس کی بنیاد بہی شہید بھٹو نے رکھی ہے ۔شہید رانی محترمہ بینظیر بھٹو اور موجودہ پارٹی قیادت میں اسی جذبے کی جھلک واضع نظر آتی ہے ۔ شہید ذوالفقار علی بھٹونے اپنی جان کا نذرانہ دینے سے بھی گریز نہیں کیا۔ وہ کبہی ظالم کے آگے نہ جہکے اور وہ ہمیشہ کے لئے امر ہو گیے ۔مگر بھٹو کا فلسفہ آج بہی جاری و ساری ہے مگر دشمن کی قبر ویران ہے ۔