رحیم یار خان(نمائندہ خصوصی)صدر متحدہ عرب امارات شیخ محمد بن زاید النہیان نے خود گاڑی چلائی جبکہ وزیر اعظم محمد شہباز شریف انکے ساتھ تھے.گاڑی میں کافی دیر تک دونوں رہنماؤں کی غیر رسمی اور خوشگوار گفتگو ہوئی.وزیرِاعظم نے صدر متحدہ عرب امارات کو انکے دوسرے گھر پاکستان میں خوش آمدید کہا غیر رسمی گفتگو کے دوران دونوں رہنما ہنستے مسکراتے نظر آئے.