گوادر(نمائندہ خصوصی) ضلعی انتظامیہ گوادر کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق، حکومت بلوچستان کے احکامات کی روشنی میں تیل کے کاروبار سے وابستہ تمام پِک اپ مالکان کو مطلع کیا جاتا ہے کہ مورخہ 6 جنوری سے 25 جنوری 2025 تک ان کی گاڑیوں کی رجسٹریشن کا عمل اسسٹنٹ کمشنر گوادر کے دفتر میں جاری رہے گا۔نوٹیفکیشن کے مطابق، اس رجسٹریشن کے عمل میں پِک اپ یونین کے نمائندگان بھی شریک ہوں گے تاکہ شفافیت کو یقینی بنایا جا سکے۔ ضلعی انتظامیہ نے مزید واضح کیا ہے کہ رجسٹریشن صرف ضلع گوادر کے مقامی افراد کی گاڑیوں کے لیے ہوگی جو تیل کے کاروبار سے وابستہ ہیں، اس رجسٹریشن کے عمل میں ضلع گوادر کے علاوہ دیگر ضلعوں کے افراد شرکت نہ کریں ۔تمام مالکان کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ مقررہ تاریخ کے اندر اپنی گاڑیاں رجسٹر کروائیں۔ یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ رجسٹریشن کی مقررہ تاریخ گزرنے کے بعد بغیر رجسٹریشن گاڑیوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔تمام متعلقہ افراد سے گزارش ہے کہ نوٹیفکیشن پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنائیں۔