ٹوبہ ٹیک سنگھ( نمائندہ خصوصی)میں صفائی ستھرائی کے جدید تقاضوں کو پورا کرنے کے لیے ستھرا پنجاب پروگرام کا آغاز کر دیا گیا ہےیہ منصوبہ حکومت پنجاب اور پرائیویٹ پارٹنرشپ کے ذریعے شروع کیا گیا ہے جس کا مقصد شہر کو صاف ستھرا اور ماحولیاتی آلودگی سے پاک بنانا ہےافتتاحی تقریب میں ممبر قومی اسمبلی جنید انوار ممبر صوبائی اسمبلی امجد علی جاوید اور کرنل ریٹائرڈ ایوب خان گادھی اور ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سید جمیل حیدر شاہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ذیشان لبھا مسیح چیف آفیسر میونسپل کمیٹی اور ضلع کونسل انور بیگ سیال میڈی لینڈ کے چیف ایگزیکٹیو میاں شاہد محمود اور پروجیکٹ ڈائریکٹر محمد وسیم اسد اللہ میڈیا نمائندگان سمیت دیگر معزز شخصیات موجود تھیںتقریب کے دوران ستھرا پنجاب پروگرام کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی جس میں اس کے فوائد حکمت عملی اور مستقبل کے اقدامات پر روشنی ڈالی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ جدید مشینری اور ٹیکنالوجی کے ذریعے صفائی کے عمل کو مزید موثر بنایا جائے گا جس سے نہ صرف شہری ماحول بہتر ہوگا بلکہ عوامی صحت پر بھی مثبت اثرات مرتب ہوں گےاس موقع پر جدید صفائی مشینری کی نمائش بھی کی گئی جس میں سڑکوں کی صفائی کے لیے خودکار گاڑیاں ویسٹ مینجمنٹ سسٹم اور دیگر آلات شامل تھےشرکاء نے اس مشینری کو سراہتے ہوئے اس پروگرام کی کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیامزید برآں شہریوں میں شعور اجاگر کرنے کے لیے ایک آگاہی واک کا انعقاد کیا گیاجس میں ممبر قومی اسمبلی جنید انوار، اور ممبر صوبائی اسمبلی امجد علی جاوید اور کرنل ریٹائرڈ ایوب گادھی اور ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سید جمیل حیدر شاہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ذیشان لبھا مسیح چیف آفیسر میونسپل کمیٹی اور ضلع کونسل انور بیگ سیال میڈی لینڈ کے چیف ایگزیکٹیو میاں شاہد محمود اور پروجیکٹ ڈائریکٹر محمد وسیم اسد اللہ
میڈیا نمائندگان سمیت دیگر معزز شخصیات اور سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے ایمپلائز اور شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کیاس موقع پر چیف ایگزیکٹو میاں شاہد محمود نے کہا کہ واک کا مقصد عوام کو صفائی کی اہمیت سے آگاہ کرنا اور اس قومی مہم کا حصہ بننے کی دعوت دینا تھا یہ منصوبہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ستھرا پنجاب ویژن کا حصہ ہے جو عوامی تعاون سے ٹوبہ ٹیک سنگھ کو ماڈل شہر بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا