لاہور( نمائندہ خصوصی) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کرم میں سرکاری گاڑیوں پر حملے کی مذمت کی۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے زخمی ڈپٹی کمشنر کرم جاوید اللہ محسود کی جلدصحتیابی کیلئے دعا کی اور کہا کہ دہشت گردوں کی مذموم کارروائیوں سے قوم کے جذبے مانند نہیں پڑیں گے۔ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف متحد ہے۔