اسلام آباد۔(نمائندہ خصوصی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نےسابق چیئر مین سینیٹ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما نیئر حسین بخاری کی اہلیہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔جمعہ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نےنیئر حسین بخاری سے تعزیت کااظہار کرتےہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے۔