کراچی ) اسٹاف رپورٹر)چیئرمین الشریف فاؤنڈیشن پاکستان جناب چوہدری پرویز اقبال آرائیں نے آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے انتخابات میں کامیابی پر احمد شاہ۔ اعجاز فاروقی پینل کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ آرٹس کونسل آف پاکستان کے انتخابات میں احمد شاہ ۔ اعجاز فاروقی پینل کی کامیابی آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے ممبران کے ان پر اعتماد کا مظہر ہے، انہوں نے کہا کہ آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی فن و ثقافت اور ادب کی خدمت کا اہم ادارہ ہے، الیکشن میں فتح حاصل کرنے والے احمد شاہ ۔ اعجاز فاروقی پینل کے اراکین طویل عرصے سے آرٹس کونسل کے تحت علم و ادب کے فروغ میں انتہائی سرگرم ہیں اور ان کوششوں کی بدولت کراچی کے شہریوں کو عالمی معیار کی علمی و ادبی اور ثقافتی سرگرمیوں میں شرکت کا بھرپور موقع ملا ہے، چیئرمین الشریف فاؤنڈیشن پاکستان پرویز اقبال آرائیں نے کہا کہ آرٹس کونسل کی کوششوں سے کراچی کا علم دوست اور ادب پرور شہر کے طور پر تشخص بھی اُجاگر ہوا ہے اور یہ بات خوش آئند ہے کہ آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کی عالمی اردو کانفرنس دنیا بھر میں کراچی شہر کی پہچان بن چکی ہے، امید ہے کہ احمد شاہ ۔اعجاز فاروقی پینل کے اراکین آئندہ پہلے سے بھی زیادہ بہتر انداز میں ادارے کی خدمت کریں گے اور آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی اسی طرح فن و ثقافت اور علم و ادب کی خدمت جاری رکھے گا۔ انہوں نے مزید کہاکہ فاتح پینل کے تحت آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی نے فن و ثقافت کے حوالے سے نمایاں سرگرمیاں انجام دی ہیں،کراچی سے اُبھرنے والے فنکار، شاعر و ادیب دنیا بھر میں ملک کا سافٹ امیج پیش کرتے ہیں،پاکستان کی تمام قومیتیں اور تہذیبیں کراچی میں خوبصورت گلدستے کی مانند ہیں،امید ہے کہ آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی آئندہ بھی اسی طرح علم و ادب کے فروغ کے لیے اپنی خدمات پیش کرتی رہے گی۔