اسلام آباد ۔کراچی (نمائندہ خصوصی)محکمہ موسمیات نے ملک کےمختلف علاقوں میں 4 جنوری تک بارش اور برفباری کی پیشگوئی کر دی۔محکمہ موسمیات کی جانب سے کہا گیا ہے کہ بارش برسانے والا مغربی سسٹم آج پاکستان میں داخل ہونے کا امکان ہے ،سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگا۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک میں داخل ہونے والے سسٹم کا کراچی پر بھی اثر پڑے گا،جس کے باعث شہر میں 4 جنوری سے سردی بڑھنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے اور شہر قائد میں درجہ حرارت 10 ڈگری سے نیچے گرسکتا ہے۔اسکردو میں درجہ حرارت منفی نو، گلگت میں منفی چھ تک گرگیاجبکہ مری اور کوئٹہ میں درجہ حرارت صفر، اسلام آباد اور پشاور میں ایک ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔