اسلام آباد۔(نمائندہ خصوصی):ایڈیشنل سیکرٹری خارجہ سفیر شفقت علی خان کو وزارت خارجہ کا نیا ترجمان مقرر کر دیا گیا ہےجمعرات کو دفتر خارجہ کے مطابق وہ ممتاز زہرہ بلوچ کی جگہ فرائض انجام دیں گے جو فرانس میں پاکستان کی سفیر کے طور پر ذمہ داریاں سنبھالیں گی۔