اسلام آباد۔(نمائندہ خصوصی):پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے)نے عوام الناس کو مطلع کیا ہے کہ قطر کے قریب سب میرین کیبل AAE-1 ( پاکستان کو بین الاقوامی انٹرنیٹ ٹریفک کے لیے جوڑنے والی سات زیر سمندر کیبلز میں سے ایک) میں خرابی کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔جس کے باعث پاکستان بھر میں انٹرنیٹ اور براڈ بینڈ صارفین کو مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔جمعرات کوپاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی سے جاری کردہ بیان کے مطابق واضح رہے کہ متعلقہ ٹیمیں خرابی دور کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔پی ٹی اے صورتحال کی نگرانی کر رہا ہے اور ٹیلی کام صارفین کو وقتاً فوقتاً آگاہ کرتا رہے گا۔