اسلام آباد۔(نمائندہ خصوصی)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نےموہن منجیانی کا قومی اسمبلی کی نشست سے استعفیٰ منظورکر لیا جس کے بعد یہ نشست خالی قرار دیدی گئی۔قومی اسمبلی کےسیکرٹری جنرل طاہر حسین کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق غیر مسلموں کے لیے مخصوص نشست پر منتخب رکن قومی اسمبلی موہن منجیانی کے استعفیٰ کو آئین کے آرٹیکل 64 کی شق (1) کے تحت منظور کر لیا گیا ہے۔ استعفیٰ کے بعد ان کی نشست 31 دسمبر 2024 سے خالی قرار دے دی گئی۔