اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے حکومت سے مذاکرات کرنے والی اپنی کمیٹی کے لیے چارٹرآف ڈیمانڈ تیار کر لیا ہے جو حکومتی ٹیم کے سامنے رکھے جائیں گےذرائع نے بتایا کہ پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی نے پارٹی قیادت سے مشاورت کے بعد چارٹر آف ڈیمانڈ تیار کرلیا ہے اور کمیٹی نے بانی چئیرمین کی ہدایت کو مد نظر رکھتے ہوئے اپنے مطالبات کی فہرست بنائی ہےذرائع نے بتایا کہ پی ٹی آئی نے مختصر چارٹر آف ڈیمانڈ تیار کیا ہے، جس میں پی ٹی آئی نے صرف دو مطالبات رکھے ہیں، پی ٹی آئی کی جانب سے پہلا مطالبہ تمام سیاسی قیدیوں کی رہائی ہےمزید بتایا گیا کہ پی ٹی آئی کا حکومت سے دوسرا مطالبہ 9 مئی اور 26 نومبر کے واقعات پر جوڈیشل کمیشن کی تشکیل ہے۔ذرائع کا کہنا تھا کہ کل کے مذاکراتی اجلاس میں پی ٹی آئی کے تمام کمیٹی اراکین شرکت کریں گےیاد رہے کہ حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان 23 دسمبر کو قومی اسمبلی کے اسپیکر ایاز صادق کی ثالثی میں ہوئے تھے اور دونوں فریقین کی جانب سے مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا تھا۔بعد ازاں پی ٹی آئی اور حکومت کے درمیان 2 جنوری کو مذاکرات کا دوسرا دور شیڈول کیا گیا تھا