اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ معاشی ترقی کا انحصار سیاسی استحکام اور امن کے قیام پر منحصر ہے دہشت گردوں کو کچلے بغیر ہم آگے نہیں بڑھ سکتےیہ بات انہوں ںے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل ایس آئی ایف سی کی ایپکس کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی اجلاس میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر، اعلیٰ سول و عسکری حکام، چاروں وزرائے اعلی وزیر اعلی گلگت بلتستان اور وزیر اعظم آزاد کشمیر اور وفاقی وزرا نے شرکت کی اجلاس میں سرمایہ کاروں کو خصوصی سہولتیں دینے اور سرمایہ کاری سے متعلق دیگر امور پر بات چیت کی گئی اپنے خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ یہ سال پاکستان کی معاشی ترقی کی نوید ثابت ہوگا، آج پاکستان میں موجود افراط زر 2018ء کے بعد کم ترین سطح پر ہے، ترسیلات زر پانچ کے مقابلے میں 34 فیصد زیادہ ہیں ایکسپورٹس بڑھنے سے ہمارے زرمبادلہ کے ذخائر چار ارب ڈالر سے بڑھ کر ساڑھے بارہ ارب ڈالر پر آچکے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ معاشی ترقی کا سلسلہ اس بات پر منحصر ہے کہ ملک میں امن ہو اس وقت سیکیورٹی ہمارے لیے ایک چیلنج کی مانند ہے بدقسمتی سے افغان حکومت نے بہت سے لوگوں کو چھوڑ دیا، دہشت گردوں کو کچلے بغیر ہم آگے نہیں بڑھ سکتے اس کے لیے سیکیورٹی ادارے جام شہادت نوش کررہے ہیں روز کوئی واقعہ ہوتا ہے اور لوگ شہید ہوتے ہیں اس کے خلاف سب کو اکٹھا ہونا ہوگے انہوں ںے پارا چنار میں معاہدہ ہونے پر سب کو مبارک باد دی اور کہا کہ دونوں اطراف سے سیکڑوں لوگوں کے مارے جانے پر افسوس ہے ایسا نہیں ہونا چاہیے تھا