لاہور(نمائندہ خصوصی) نئے سال کی نئی خوشخبری، وزیر اعلیٰ پنجاب سولرائزیشن برائے زرعی ٹیوب ویل کاآغاز کردیا گیا-وزیراعلی مریم نواز شریف کی ہدایت پر زرعی ٹیوب ویل کی سولرائزیشن کے لئے درخواست جمع کروانے کی تاریخ میں توسیع کر دی گئی ہے- پنجاب میں 8ہزار زرعی ٹیوب ویل شمسی توانائی پر منتقل کئے جائیں گے-حکومت پنجاب زرعی ٹیوب ویل کی سولر ائزیشن کے لئے 9ارب روپے کی سبسڈی دے گی- 10کلو واٹ تک 5لاکھ، 15کلو واٹ تک ساڑھے 7لاکھ او ر20کلوواٹ تک زرعی ٹیو ب ویل کی سولر ائزیشن کے لئے 10لاکھ روپے سبسڈی دی جائے گی -کم ازکم ایک ایکڑ زرعی اراضی کے مالکان ٹیوب ویل سولرائزشن کے لئے اپلائی کرسکتے ہیں – کاشتکار گھر بیٹھے cmstp.punjab.gov.pk پر آن لائن ٹیوب ویل سولرائزیشن کے لئے اپلائی کرسکتے ہیں -زرعی ٹیوب ویل سولرائزیشن کے درخواست فارم www.agripunjab.gov.pk سے ڈاؤن لوڈ کئے جاسکتے ہیں -وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ کسان سے کیا ہر وعدہ پوراکریں گے-ترقی کے سفر میں پنجاب کے کاشتکار پوری طرح شریک ہوں گے- زرعی ٹیوب ویل کی سولرائزیشن سے بجلی کے بھاری بلوں سے نجات ملے گی -وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت جب بھی آتی ہے کاشتکار خوشحال ہوتاہے-