کراچی ( نمائندہ خصوصی)جامعہ محمدیہ غوثیہ بھیرہ شریف کےشیخ الحدیث وکیل ختم نبوت مفتی شیر محمد خان نے کہا کہ صحابہ کرام اور اہلِ بیت کی محبت ہر مومن کے ایمان کا لازمی جز ہے۔ اسلاف کے طریقہ و تعلیم سے دوری علمی تکبر اور جوش خطابت نے اہل علم کو تباہ کر دیا ہے بدمذبوں لادین عناصر کے خلاف قوم کی رہنمائی کے بجائے آپس میں مناظروں اور مباحثوں کے رویے دین بیزار اور بد مذہبوں کو تقویت پہنچا رہے ہیں۔انہوں نے مرکز اھلسنّت میمن مسجد مصلح الدین گارڈن میں امیر جما عت اھلسنت کراچی علامہ سید شاہ عبد الحق قادری سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا کے ذریعے اپنی علمی دھاک بٹھانے کے لیے جو رَوش اختیار کی گئی ہے سوائے خسارے کے اس میں کچھ نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ عقیدہ ختم نبوت اور تحفظ ناموس رسالت کے لیے علماء اہل سنت کا کردار ہمیشہ مثالی رہا ہے علامہ سید شاہ تراب الحق قادری علیہ الرحمہ ان علماء میں نمایاں شخصیت ہے اس موقع پر علامہ شاہ عبدالحق قادری نے مفتی شیر خان کی سپریم کورٹ میں مبارک ثانی کیس میں شاندار کردار پر خراج تحسین پیش کیا اس موقع پر سید رفیق شاہ فرحان قادری بھی موجود تھے۔