اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی)دسمبر کے مہینے میں سے 299 زائد دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا گیا ، جن میں اعلی کمانڈرز بھی شامل ہیں جو سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو انتہائی مطلوب تھے جن کے سر کی قیمت لاکھوں میں تھی، ماہ دسمبر میں جہنم واصلملک بھر میں اور ملک سے باہر دہشت گردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی کامیاب مؤثر کارروائیوں میں 299 سے زائد خوارج دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا گیا, جن میں 26 کلعدم تنظیم کے اعلی کمانڈرز بھی شامل ہیں ، ہلاک خوارج میں ٹی ٹی پی کی اعلی لیڈرشپ کے رہبر شوریٰ کے ممبرز بھی شامل ہیںافغانستان سے آنے والی معتدد ٹی ٹی پی کے دہشت گردوں کی تشکیلوں کو کامیابی کے ساتھ ختم کردیا گیا، جن میں ژوب ٹانک ٫شمالی وزیرستان ٫ ڈیرہ اسماعیل خان ٫ لکی مروت اور خیبر شامل ہیں، ضلع ژوب میں سیکیورٹی فورس کے آپریشن میں 24 سے زائد خوارج دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا گیا جن میں ژوب ڈویژن کا اعلی کمانڈر عطاء الرحمن عرف لالی شامل ہے، جو سیکیورٹی فورسز کو انتہائی مطلوب تھااسی طرح افغانستان کنڑ میں کلعدم شدت پسند تنظیم ٹی ٹی پی کے 4 اہم اور سینیئر کمانڈرز جہنم واصل کردئیے گئے ، ہلاک کمانڈروں میں کمانڈر شاہد عمر، کمانڈر طارق باجوڑی ، کمانڈر ادنان باجوڑی, کمانڈر خاکسر شامل ہیں ، کمانڈر رحیم اللہ عرف شاہد عمر کے سر کی قیمت 1 کروڑ روپے مقرر تھی، کمانڈر رحیم اللہ عرف شاہد عمر ٹی ٹی پی ملاکنڈ ڈویژن کا نائب امیر تھا.ایک اور آپریشن ضلع ٹانک میں کیا گیا جن میں کمانڈر مولانا طٰہ ٹی ٹی پی رہبری شوریٰ جنوبی زون کے محکمہ ابتدائیہ کے معاون رئیس ٹی ٹی پی لیڈرشپ کا اعلی رہنما 7 ساتھیوں سمیت جہنم واصل کردیا گیا تھا ماہ دسمبر میں ہلاک ہونے والے خوراج کمانڈرز درج ذیل ہیں
1- کمانڈر شوکت اللہ (کلعدم ٹی ٹی پی )
2-کمانڈر محمد نعیم عرف شہاب خاکسر (کلعدم ٹی ٹی پی )
3- کمانڈر رحیم اللہ عرف شاہد عمر ( کلعدمٹی ٹی پی مالاکنڈ ڈویژن نائب امیر )
4- کمانڈر عدنان (کلعدم ٹی ٹی پی)
5- کمانڈر طارق (کلعدم ٹی ٹی پی)
6- کمانڈر مولوی فواد خراسانی (کلعدم ٹی ٹی پی)
7- کمانڈر محمود (کلعدم ٹی ٹی پی)
8-کمانڈر قاری حسین عرف زنگی خیل (کلعدم ٹی ٹی پی)
9- کمانڈر نوید عرف ایسک خیل (کلعدم ٹی ٹی پی)
10- کمانڈر خان محمد خورے ( کلعدم ٹی ٹی پی)
11- کمانڈر ضرار مروت (کلعدم ٹی ٹی پی)
12- کمانڈر اجمان عرف عاشق (کلعدم ٹی ٹی پی)
13- کمانڈر راقیاز عرف شمشیر (کلعدم ٹی ٹی پی)
14- کمانڈر اسماعیل عرف احمد (کلعدم ٹی ٹی پی)
15- کمانڈر عبد الرحمن عرف لالئی خان (کلعدم ٹی ٹی پی)
16- کمانڈر رحمان عرف منتظر آشنا (کلعدم ٹی ٹی پی)
17- کمانڈر ظفر (کلعدم ٹی ٹی پی)
18- کمانڈر مولانا زبیر (کلعدم ٹی ٹی پی)
19- کمانڈر مولانا طٰہ (کلعدم ٹی ٹی پی رہبری شوریٰ جنوبی زون کے محکمہ ابتدائیہ کے معاون رئیس )
20- کمانڈر سمیع اللہ عرف قاری منصور (کلعدم ٹی ٹی پی)
21- کمانڈر مولانا بلال (کلعدم ٹی ٹی پی)
22- کمانڈر عزیز عرف معاویز ( کلعدم لشکر اسلام)
23ـ کمانڈر کمانڈر نیک محمد (کلعدم جماعت الحرار)
24- کمانڈر نور جمال (کلعدم جماعت الحرار)
25- کمانڈر ابو حمزہ (کلعدم ٹی ٹی پی)
26- کمانڈر عطا الرحمن عرف لالی (کلعدم ٹی ٹی پی لیڈر شپ ژوب ڈویژن )
آخری خوراج دہشت گرد کے خاتمے تک جنگ جاری رہے گی ، پاکستان کی مسلح افواج ملک سے دہشت گردی جیسی ناسور لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہے