اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی)ایف آئی اے اسلام آباد زون کی بڑی کاروائیاں جاری ہیںڈی جی ایف آئی اے احمد اسحاق جہانگیر کی ہدایات پر کشتی حادثات میں ملوث عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کردیا ۔لیبیا کشتی حادثے میں ملوث انتھائی مطلوب بدنام زمانہ انسانی سمگلروں سمیت 6 انسانی ملزمان گرفتار ہو گئے۔ملزمان کی شناخت محمد ارشد، سہیب علی حشمت، احمد نواز ، ذوالفقار ، مظہر خان اور منشا کے نام سے ہوئی۔گرفتار ملزم احمد نواز، محمد ارشد، مظہر خان اور منشاء سال 2023 میں ہونے والے لیبیا کشتی حادثے میں ملوث ہیں ملزمان سادہ لوح شہریوں کو غیر قانونی طور بیرون ملک بھجوانے میں ملوث پائے گئے۔ملزمان کو سرگودھا، فیصل آباد اور اسلام آباد کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا۔ملزم احمد نواز کو چھاپہ مار کاروائی میں سرگودھا سے گرفتار کیا گیا ملزم انسانی سمگلنگ میں ملوث بین الاقوامی گینگ کا رکن ہے۔ملزم کے خلاف انسدادِ انسانی سمگلنگ راولپنڈی میں متعدد مقدمات درج ہیں۔ملزم نے لیبیا کشتی حادثے کے 9 متاثرین سے مجموعی طور پر 5 کروڑ 16 لاکھ روپے ہتھیائے۔لیبیا میں متاثرین کو سیف ہاوسسز میں رکھا گیا اور بعد ازاں کشتی کے ذریعے یورپ بھجوانے کی کوشش کی۔کشتی حادثے میں تمام متاثرین کی موت واقع ہوئی۔اشتہاری ملزم منشا کو جھنگ قصور سے گرفتار کیا گیا ملزم لیبیا کشتی حادثہ کے مقدمہ میں نامزد ہے ملزم کو تمام وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے 3 مختلف مقامات پر چھاپہ مار کاروائیاں کر کے گرفتار کیا گیا گرفتار ملزم مظہر خان لیبیا کشتی حادثہ میں ملوث ہے ۔ملزم کے خلاف سال 2023 میں متعدد مقدمات درج کئے گئے
ملزم بیرون ملک ملازمت کا جھانسہ دے کر سادہ لوح شہریوں کو غیر قانونی طور پر یورپ اور دیگر ممالک بھجوانے میں ملوث پایا گیا۔بدنام زمانہ ایجنٹ سہیب علی حشمت کو چھاپہ مار کارروائی میں ای الیون اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا ۔ملزم اشتہاری ہے اور انسانی سمگلنگ کے کئی مقدمات میں نامزد ہے۔ملزم ویزہ فراڈ میں بھی ملوث ہے۔ ملزم پولینڈ ، یونان ، کینیڈا اور لیٹیویا جیسے ممالک میں ٹریفکنگ اور انسانی سمگلنگ میں ملوث پایا گیا ۔ملزم اینٹی منی لانڈرنگ سرکل فیصل آباد کی مطلوب ملزمان کی فہرست میں بھی شامل ہے انتہائی مطلوب ہیومن ٹریفکر ذوالفقار کو اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا ملزم متعدد مقدمات میں نامزد ہے اور اشتہاری ہے ملزم نے شہریوں کو غیر قانونی طور پر بیرون ملک بھجوانے کے نام پر لاکھوں روپے بٹورے تھےملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیادیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ کشتی حادثات میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاون جاری ہےملزمان کی گرفتاری کے لئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے۔انٹلیجنس بنیادوں پر انسانی سمگلروں کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں۔کسی شخص کو بھی معصوم لوگوں کی زندگیوں سے کھیلنے کی اجازت نہیں۔ ڈائریکٹر اسلام آباد زون کے مطابق ٹھوس شواہد کی روشنی میں ملزمان کو قرار واقعی سزائیں دلوائیں گے۔