کراچی( نمائندہ خصوصی)گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے سال نو کے موقع پر گورنر ہاؤس سندھ میں 40 منٹ تک آتش بازی کرکےعالمی ریکارڈ قائم کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا اور گورنر ہاؤس میں عالمی ریکارڈ قائم ہونے پر عوام کو مبارکباد دی۔گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کا کہنا تھا کہ آتشبازی کا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا گیا ہے، عوام سے کیا گیا ایک اور وعدہ پورا ہوا، سندھ کو ایک اور عالمی ریکارڈ کا حامل بنا دیا۔