لاہور۔(نمائندہ خصوصی):لاہور ہائیکورٹ اور ماتحت عدالتوں میں 2024 کے دوران دو لاکھ کے قریب مقدمات نمٹائے گئے جبکہ سال کے اختتام تک 2لاکھ20ہزار692 نئے مقدمات دائر ہوئے ۔لاہور ہائیکورٹ رجسٹرار آفس کے ذرائع کےمطابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم نے عہدہ سنبھالتے ہی پنجاب کی ماتحت عدلیہ میں زیر التوا ساڑھے14لاکھ جبکہ ہائیکورٹ میں پونے دو لاکھ مقدموں کا بوجھ کم کرنے کو اولین ترجیح دی جس کے باعث پنجاب کے 36 اضلاع میں فوجداری اور سول نوعیت کے ایک لاکھ91ہزار588 مقدمات نمٹا دیے گئے ، اس سے عدالتی نظام پر سائلین کا اعتماد بھی بڑھا ۔