راولپنڈی۔(نمائندہ خصوصی):اینٹی نارکوٹکس فورس نے پشاور ائیرپورٹ پر انسداد منشیات کارروائی کرتے ہوئے پاکستانی نژاد برطانوی شہری گرفتار کر لیا۔ اے این ایف ہیڈکوارٹر راولپنڈی کے مطابق اے این ایف نے منگل کو پشاور ائیرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم کے ٹرالی بیگ سے 10.6 کلو گرام چرس برآمد کر لی ۔برآمد شدہ منشیات مہارت سے ڈبوں میں چھپائی گئی تھی۔ملزم پشاور سے براستہ دوحہ، لندن کے لئے روانہ ہو رہا تھا۔سی این ایس ایکٹ کے تحت مزیدتحقیقات کی جاری ہیں۔ترجمان نے بتایاکہ سمگلر غیر قانونی اشیاء کی سمگلنگ کے لیے چھپانے کے جدید طریقے اور فضائی راستے استعمال کرتے رہتے ہیں۔ اے این ایف قومی اور بین الاقوامی سطح پرمنشیات کی سمگلنگ سے نمٹنے کے لیےچوکس اور پر عزم ہے۔