اسلام آباد۔(نمائندہ خصوصی):قومی اسمبلی نے اختتام پذیر ہونے والےسال 2024 کے دوران مجموعی طور پر 35 بلز منظور کئے ہیں،جن میں 26 ویں آئینی ترمیم،ججوں کی تعداد بڑھانے،سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر سمیت اہم بل شامل ہیں،اس دوران 28 حکومتی اور 7 نجی بل منظور کئے گئے۔قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے ذرائع کے مطابق موجودہ قومی اسمبلی فروری 2024 کو وجود میں آئی۔تب سے دسمبر 2024 تک قومی اسمبلی نے جو قانون سازی کی اس میں کئی اہم بلز شامل ہیں۔قومی اسمبلی سے پاس ہونے والے حکومتی بلز میں دستور 26 ویں ترمیم بل 2024,ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024, قومی ہائی وے اتھارٹی بل 2024،پاکستان آرمی ترمیمی بل 2024،خصوصی عدالتوں کے قیام کا بل 2024،لیگل ایڈ اینڈ جسٹس اتھارٹی ترمیمی بل 2024،ٹیلی کمیونیکشن اپیلٹ ٹربیونل بل 2024،اسلام آباد لوکل گورنمنٹ ترمیمی بل 2024،سپریم کورٹ ججوں کی تعداد ترمیمی بل 2024،سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی بل 2024،نیشنل فرانزک ایجنسی بل 2024،ڈیپازٹ پروٹیکشن کوآپریشن ترمیمی بل 2024،اسلام آباد ہائی کورٹ ترمیمی بل 2024،پاکستان پوسٹل سروسز منیجمنٹ بل 2024،پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن ترمیمی بل 2024،پاکستان براڈ کاسٹنگ کارپوریشن ترمیمی بل 2024،پاکستان ائیر فورس ترمیمی بل 2024،سیڈ ترمیمی بل 2024،بنکنگ کمپنیز ترمیمی بل 2024،ریاستی ملکیتی انٹرپرائزز گورنمنٹ اینڈ آپریشنزترمیمی بل 2024 شامل ہیں۔اس دوران 7 پرائیویٹ ممبرز بل منظور کئے گئے۔ان میں قومی اسمبلی سیکرٹریٹ ایمپلائز ترمیمی بل 2024،الیکشن دوسری ترمیم بل 2024،پیس فل اسمبلی اینڈ پبلک آرڈر بل 2024،نپن انسٹیٹیوٹ آف ایڈوانسڈ سائنسز بل 2024 اور پاکستان سائیکالوجیکل کونسل ترمیمی بل 2024 شامل ہیں۔