اسلام آباد ۔کراچی ( نمائندہ خصوصی)محکمہ موسمیات نے سال نو پر ملک کے مختلف شہروں میں یکم سے 6جنوری تک بارش کی پیش گوئی کردی۔محکمہ موسمیات کے مطابق سال نو کے ساتھ ہی مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک میں داخل ہوگا،جنوری کے پہلے ہفتےمغربی ہوائیں ملک کے بالائی حصوں میں داخل ہو ں گی،سپیل 6جنوری تک بالائی علاقوں میں موجود رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کاکہنا ہے کہ گلگت بلتستان اور کشمیر میں یکم سے 6جنوری تک بارش متوقع ہے،مری اور گلیات میں یکم سے 6جنوری تک بارش متوقع ہے،اسلام آباد میں 2سے 6جنوری تک بارش کی توقع ہے،ملتان، ڈی جی خان اور لیہ میں 2سے 5جنوری تک ہلکی بارش متوقع ہے۔ بلوچستان میں یکم سے 4جنوری تک بارش ہو گی،محکمہ موسمیات کاکہنا ہے کہ مری ، ناران، کاغان، سوات میں لینڈسلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔