کراچی (نمائندہ خصوصی)قائد اہلسنت علامہ محمد احمد لدھیانوی ، علامہ غازی اورنگزیب فاروقی کی کال پر اہلسنت والجماعت کراچی کے زیر اہتمام ابتدائی طور پر شہر کراچی کے 60 مقامات میں دھرنے دے دیئے ھیں،عوامی دھرنوں میں راستوں پر ایمبولیسز کو راستہ دیا گیا ہے۔عوام کی مشکلات کا خیال رکھا جارہا ہے,دھرنوں میں پاکستان زندہ باد، پاک فوج زندہ باد، کرم میں اہلسنت پر مظالم نامنظور، دہشت گردی کے پیچھے ایرانی غنڈہ گردی کے فلک شگاف نعرے لگائے گئے،قائد کراچی علامہ رب نواز حنفی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فرمایا انتہائی معزرت کیساتھ کہنا پڑرہا ھیکہ اہلسنت کے حقوق کیلئے ہمیشہ ہم ہی میدان میں آتے ہیں، شہر کراچی میں دھرنے دیکر عوام کا جینا محال کرنے کا سلسلہ بند ہونا چاہئے، چند مٹی بھر دہشتگردریاست کو بلیک میل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، دھرنوں کی آڑ میں زینبیون اور فاطمیون کے دہشتگردوں کی پشت پناہی کی جارہی ہے، آئے روز اس طرح شہر کو بند کرنے سے ملکی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان ہورہا ہے، ترجمان کراچی مولانا عمر معاویہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اہلسنت والجماعت کی جانب سے مندرجہ ذیل مطالبات رکھے گئے۔۔شہر کو یرغمال بنانے والے دھرنوں کو فی الفور ختم کروایا جائے، اپر کرم میں فوجی آپریشن کیا جائے، اسلحہ بنکر مورچوں کا خاتمہ کیا جائے، پاراچنارمیں فوجی آپریشن کیاجاۓ، ایرانی دہشت گرد تنظیموں کو لگام دیا جائے، اہلسنت کے زخمیوں اور شہداء کے ورثاء کو معاوضہ ادا کیا جائے، جو مالی نقصان گھروں ،دکانوں و بازار کا کیا گیا ان نقصان کا ازالہ کیا جائے، اپر کرم و گردونواح کے علاقوں میں جن اہلسنت کو جبری بے دخل کیا گیا ہے انہیں با حفاظت واپس اپنے علاقوں میں آباد کیا جائے،ان عوامی دھرنوں میں لیاقت آبادسپر مارکیٹ ۔ناظم آباد۔ حیدری مارکیٹ۔ سخی حسن۔ ناگن چورنگی۔ فور کے چورنگی۔ سہراب گوٹھ۔ کریم آباد۔ شاہراہ فیصل۔ لسبیلہ چوک۔ سوک سینٹر۔گلشن چورنگی ۔موسمیات چوک۔ بلوچ کالونی۔ اختر کالونی اسٹاپ۔ ابو اصفہانی روڈ۔ سیوک سینٹر کورنگی نمبر پانچ۔قیوم آباد چورنگی ۔۔اسٹار گیٹ۔ پونے پانچ چورنگی اورنگی ٹاؤن۔اسلام چوک اورنگی ٹاؤن۔ مؤمن آباد ٹاؤن۔فرنٹیئر موڑ ۔کٹی پہاڑی موڑ۔کلمہ چوک۔کے ڈی اے فلیٹ سرجانی ٹاؤن۔ ناردرن بائی پاس۔ بنارس چوک ۔عبداللہ کالج۔حبیب بینک چورنگی۔شیر شاہ چوک۔ غنی چورنگی ۔حبیب چورنگی۔میٹروول۔ یوسف گوٹھ۔ماڑی پور روڈ ۔قائدآباد مرغی خانہ۔ داؤد چورنگی۔منزل پمپ اسپتال چورنگی۔پورٹ قاسم چورنگی. مانسہرہ کالونی. گلشن حدیدگرومندر.جیل چورنگی.اللہ والی چورنگی.چار مینار چورنگی۔ برنس روڈ۔فرسکو چوک۔آئی سی پل ماڑی پوڑ۔ڈیفنس موڑ۔تین تلوار۔بوٹ بیسن۔میراناکہ پل۔حسینی چورنگی۔یونس چورنگی فیوچڑ موڑ۔ایم نائن۔چاول گودام موڑ اور بورڈ آفس شامل ہیں۔دھرنوں میں کارکنان کی بڑی تعداد شامل ہے۔