کراچی ( اسٹاف رپورٹر) اہلسنت الجماعت نے کراچی میں 60 مقامات پر پرامن دھرنے دیے دیے ہیں۔ترجمان اہلسنت والجماعت کے مطابق یہ عوامی دھرنے اہلسنت والجماعت کے قائدین علامہ مولانا محمد احمد لدھیانوی اور علامہ اورنگزیب فاروقی کی ہدایت پر دیے گئے ہیں۔عوامی دھرنوں میں راستوں پر ایمبولیسز کو راستہ دیا گیا ہے۔عوام کی مشکلات کا خیال رکھا جاریا ہے۔یہ عوامی دھرنے لیاقت آبادسپر مارکیٹ ۔ناظم آباد۔ حیدری مارکیٹ۔ سخی حسن۔ ناگن چورنگی۔ فور کے چورنگی۔ سہراب گوٹھ۔ کریم آباد۔ شاہراہ فیصل۔ لسبیلہ چوک۔ سوک سینٹر۔گلشن چورنگی ۔موسمیات چوک۔ بلوچ کالونی۔ اختر کالونی اسٹاپ۔ ابو اصفہانی روڈ۔ سیوک سینٹر کورنگی نمبر پانچ۔قیوم آباد چورنگی ۔۔اسٹار گیٹ۔ پونے پانچ چورنگی اورنگی ٹاؤن۔اسلام چوک اورنگی ٹاؤن۔ مؤمن آباد ٹاؤن۔فرنٹیئر موڑ ۔کٹی پہاڑی موڑ۔کلمہ چوک۔کے ڈی اے فلیٹ سرجانی ٹاؤن۔ ناردرن بائی پاس۔ بنارس چوک ۔عبداللہ کالج۔حبیب بینک چورنگی۔شیر شاہ چوک۔ غنی چورنگی ۔حبیب چورنگی۔میٹروول۔ یوسف گوٹھ۔ماڑی پور روڈ ۔قائدآباد مرغی خانہ۔ داؤد چورنگی۔منزل پمپ اسپتال چورنگی۔پورٹ قاسم چورنگی. مانسہرہ کالونی. گلشن حدیدگرومندر.جیل چورنگی.اللہ والی چورنگی.چار مینار چورنگی۔ برنس روڈ۔فرسکو چوک۔آئی سی پل ماڑی پوڑ۔ڈیفنس موڑ۔تین تلوار۔بوٹ بیسن۔میراناکہ پل۔حسینی چورنگی۔یونس چورنگی فیوچڑ موڑ۔ایم نائن۔چاول گودام موڑ اور بورڈ آفس شامل ہیں۔دھرنوں میں کارکنان کی بڑی تعداد شامل ہے۔دھرنے سے خطاب میں اہلسنت الجماعت کے رہنمائوں نے کہا کہ جینا ہو گا مرنا ہوگادھرنہ ہوگا دھرنہ ہوگا۔ہمارا پرامن احتجاج مطالبات کی منظوری تک جاری رہے گا۔ان رہنمائوں نے مطالبہ کیا کہ شہر کو یرغمال بنانے والے دھرنوں کو فی الفور ختم کروایا جائے۔اپر کرم میں فوجی آپریشن کیا جائے۔اسلحہ بنکر مورچوں کا خاتمہ کیا جائے۔پاراچنارمیں فوجی آپریشن کیاجائے۔دہشت گرد تنظیموں کو لگام دو*اہلسنت کے زخمیوں اور شہداء کے ورثاء کو معاوضہ ادا کیا جائے۔جو مالی نقصان گھروں و دکانوں بازار کا کیا گیا نقصان کا ازالہ کیا جائے۔اپر کرم و گردونواح کے علاقوں میں جن اہلسنت کو جبری بے دخل کیا گیا ہے انہیں با حفاظت واپس اپنے علاقوں میں آباد کیا جائے۔