اسلام آباد(نمائندہ خصوصی):وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ انتہائی جدید اور بڑے سی-5 نیوکلیئر پاور پلانٹ کی تعمیر کا آغاز پاکستان اور چین کی تذویراتی شراکت داری کا ایک اور اہم سنگ میل ہے۔پیر کو ایکس پر اپنی پوسٹ میں انہوں نے کہا کہ اس پاور پلانٹ سے 1200 میگاواٹ بجلی حاصل ہوگی۔وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان اٹامک انرجی کمیشن اور سی این این سی کو اس شاندار کامیابی پر مبارکباد دیتا ہوں،پاک چین دوستی زندہ باد۔