اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی)ملک میں بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے واقعات میں خطرناک حد تک اضافہ ہوا ہے ۔سسٹین ایبل سوشل ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن SSDO نے پاکستان کے 4 صوبوں پنجاب سندھ خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے واقعات پر مبنی 5 سالہ رپورٹ جاری کر دی جو 2019 سے 2023 تک کے اعداد و شمار پر مبنی ہےایس ایس ڈی او کی رپورٹ کے مطابق 5سال کے عرصے میں بچوں کے خلاف جنسی زیادتی کے 5398 واقعات رپورٹ ہوئے جن میں سے 62 فیصد واقعات صوبہ پنجاب سے رپورٹ ہوئے جن کی تعداد 3323 ہے یہ تعداد دیگر صوبوں کے مقابلے میں سب سے زیادہ ہےبچوں سے جنسی زیادتی کے خیبرپختونخوا میں 1360 واقعات رپورٹ ہوئے جو کہ 25.1 فیصد ہیں اسی طرح سندھ میں458 واقعات رپورٹ ہوئے جو کہ 8.5 فیصد ہے جب کہ بلوچستان سے 257 واقعات رپورٹ ہوئے جو کہ 5 فیصد ہے۔رپورٹ میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ 5برس کے دوران 2019 سے 2023 میں رپورٹ ہونے والے واقعات میں 220 فیصد اضافہ دیکھنے کو ملا ہے پنجاب کے ضلع لاہور میں بچوں سے زیادتی کے سب سے زیادہ 1176 واقعات رپورٹ ہوئے جب کہ خیبرپختونخوا کے کم آبادی والے ضلع کولائی پالس کوہستان جہاں 18 سال سے کم عمر افراد کی آبادی محض 1 لاکھ 58 ہزار ہے جس میں 84 واقعات رپورٹ ہوئے ہیں