لاہور( نمائندہ خصوصی) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے نوشہرہ فیروز میں ٹریلر اور وین کے تصادم کے باعث 5 قیمتی انسانی جانوں اور اٹک میں فتح جنگ انٹرچینج کے قریب بس الٹنے سے 10 قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ و رنج کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے سوگوار خاندانوں سے ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا اور زخمیوں کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی۔