کراچی (نمائندہ خصوصی) کراچی یونین آف جرنلسٹس کی مجلس عاملہ نے کراچی پریس کلب کے انتخابات میں میں صدر فاضل جمیلی لاہور پریس کلب میں صدر ارشد انصاری اور حیدرآباد پریس کلب میں صدر خالد کھوکھر کی ٹیموں کو منتخب ھونے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی ایک بیان میں صدر طاہر حسن خان جنرل سیکرٹری سردار لیاقت اور اراکین مجلس عاملہ نے تینوں پریس کلبوں کے نو منتخب عہدیداران کے لئے جمہوری روایات کی پاسداری کرنے پر نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ صدر کے یو جے طاہر حسن خان اور جنرل سیکرٹری سردار لیاقت نے تینوں نومنتخب صدور سیکریٹریزاورعہدیداروں کو الگ الگ پیغامات کے ذریعے اس امید کا اظہار کیا کہ وہ پریس کلبوں کے تقدس، وقار میں اضافے اور جمہوری اقدار کو فروغ دینے کے لئے تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں گے۔ کے یو جے کی مجلس عاملہ نے جمہوری عمل میں بھرپور کردار ادا کرنے پر ایوب جان سرہندی بابر ڈوگر اور دیگر امیدواروں کو بھی مبارک پیش کی جنھوں نے کراچی اور لاہور پریس کلب کی شاندار روایات کو ژندہ کیا بیان میں حیدرآباد پریس کلب کے سابق صدور لالہ رحمان سموں اور علی حسن کو بھی اتفاق کے ساتھ جمہوری عمل مکمل کرنے پر خراجِ تحسین پیش کیا۔کراچی یونین آف جرنلسٹس نے کراچی پریس کلب کےسبکدوش ھو نے والے صدر سعید سربازی سیکرٹری شعیب احمد خان کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا نومنتخب سیکریٹری سہیل افضل کے لئے نیک خواہشات اور اپنے بھرپور تعاون کا اظہار کیا۔