سیہون شریف۔(نمائندہ خصوصی):صدر مملکت آصف علی زرداری نے سیہون شریف میں سخی لعل شہباز قلندر کے مزار پر حاضری دی ، چادر چڑھائی اور ملکی ترقی و خوشحالی کیلئے دعا کی۔ایوانِ صدرکے پریس ونگ کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری کی سخی لعل شہباز قلندر کے مزار پر حاضری کے موقع پر وزیرِ اعلی سندھ سید مراد علی شاہ اور پاکستان پیپلز پارٹی کی مقامی قیادت بھی موجود تھی۔صدر مملکت نے سیہون شریف میں لعل شہباز قلندر کے مزار پر فاتحہ خوانی کی اور چادر چڑھائی۔ صدر آصف علی زرداری نے ملکی ترقی اور خوشحالی کیلئے دعا کی ۔